سیالکوٹ :ٹوٹل پارکو کا ٹی۔ایئر ڈیزائن پیٹرول پمپ کا افتتاح

سیالکوٹ :ٹوٹل پارکو کا ٹی۔ایئر ڈیزائن پیٹرول پمپ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈنے ٹوٹل پارکو گیس پاور فلنگ اسٹیشن کی حدودِ اراضی میں منعقد ہونے والی تقریب میں خواجہ صفدر روڈ، سیالکوٹ کینٹ پر اپنے نئے ریٹیل اسٹیشن ڈیزائن(T-AIR)کا فخریہ افتتاح کیا۔ پیٹرول پمپ کا انتہائی جدید ڈیزائن اپنی اِس نئی طرز کے ساتھ صارفین کو اعلیٰ معیار کی سروس اور ٹوٹل پارکو کی معیاری پیٹرولیم مصنوعات اوردیگرسروسز کی وسیع رینج تک آسان رسائی پیش کرتاہے۔ٹوٹل پارکوکی اعلیٰ انتظامیہ اور ممتاز مہمانانِ خصوصی کی موجودگی میں اولیوےئر صابری(چیف ایگزیکٹیو آفیسر۔ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ )نے حسن محمود زیدی ( ہیڈآف ریٹیل ۔ٹوٹل پارکو)، محمد رضا بھٹہ (صدر ۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس) اور مہر عاشق حسین/ مہر کاشف ( ڈیلرز۔ٹوٹل پارکو)کے ہمراہ پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا۔ ٹوٹل پارکو کے مستند نام کے ساتھ یہ ریٹیل اسٹیشن بلحاظ اپنے جائے وقوع اور سیالکوٹ کے مقامی صارفین کی اس تک آسان رسائی کے باعث ایک مخصوص اہمیت کا حامل ہے۔