مہاجروں کا سب سے زیادہ استحصال الطاف نے کیا،انیس ایڈوکیٹ

مہاجروں کا سب سے زیادہ استحصال الطاف نے کیا،انیس ایڈوکیٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماانیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہاجروں کا سب سے زیادہ استحصال خود بانی ایم کیوایم نے کیا، ان کو اس حال تک پہنچانے کا ذمہ داربانی ایم کیوایم ہی ہے، اس نے اپنے مفادات کیلئے مہاجروں کو استعمال کیا۔ہم کافی حد تک بانی ایم کیوایم کو بے نقاب کرچکے ہیں، ضمنی الیکشن میں بانی متحدہ کیخلاف پی ایس پی گراؤنڈ میں موجود رہی لیکن اس کو کہیں نہ کہیں سے آکسیجن مل رہی ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی، ایم کیوایم سے انضمام کی خبروں کی تصدیق ڈاکٹر فاروق ستار ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے پہلی مرتبہ جامعہ کراچی کی آفیسرز کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور آئندہ آنے والے وقت میں پی ایس پی صرف کراچی ہی نہیں پورے سندھ کے عوام کی نمائندگی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی بڑے بدمعاش کے خاتمے کی ہے اور ہم نے بڑی حد تک اس بڑے بدمعاش کو ڈھیر بھی کردیا ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر