ٹرمپ مودی گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ عظیم ہے ،حامد موسوی

ٹرمپ مودی گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ عظیم ہے ،حامد موسوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان بندہ بن کر ذمہ داری کاثبوت دیں اور عالمی استعمارسے چھٹکاراحاصل کریں ، خارجہ پالیسی پرنظرثانی اورڈومورکا امریکی مطالبہ نومورکہکرمستردکیاجائے ، اگرمشرقی تیموراورجنوبی سوڈان میںآزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں توکشمیروفلسطین میں حریت پسندی دہشتگردی کیوں ؟ ،ٹرمپ مودی گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ عظیم ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تنظیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ اس وقت امریکہ اندورنی طورپرگوناگوں بحرانوں کاشکارہے، ٹرمپ نے برسراقتدارآنے پرکیے گئے وعدے وعیدپورے نہیں کیے اورمختلف عہدوں پرفائزمشیروں اوردیگرذمہ داران کوآہستہ آہستہ فارغ کررہاہے ، دوسرے ممالک میں مداخلت ٹرمپ کی پالیسی ہے جسکامقصدامریکی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹاناہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے روس کے اخراج کے بعدپاکستان کوتمہیدکے طورپراستعمال کیاگیا اورجنگجوؤں اورمجاہدین کے نام پر لوگوں کولایاگیا، روس کی شکست وریخت کے بعداستعماری سرغنے نے عالم اسلام کونشانے پررکھ لیا، نائن الیون کاڈرامہ اسی کاکیادھراتھاجسکی آڑمیں افغانستان کونشانہ بنایاگیا اوردہشت گردی کی جنگ میں پاکستا ن کوفرنٹ لائن کاکرداردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ 16سال سے افغانستان میں امریکی مداخلت جاری ہے 383ارب ڈالرخرچ ہوچکے ہیں ، ڈیڑھ لاکھ سے زائدامریکی افواج ہرقسم کے اسلحہ سے لیس ہونے کے باوجودافغانستان کودہشت گردی سے پاک نہیں کرسکی بلکہ امریکی ایماء پرافغانستان میں 6درجن سے زائد بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں جہاں کے تربیت یافتہ دہشت گردپاکستان کونشانہ بناتے ہیں۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ عساکرپاکستان نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن شروع کیے، نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیاگیا،پون لاکھ سے زائد شہری ، 10ہزارسیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کی بھینٹ چڑھے ،اربوں کھربوں کانقصان اٹھاناپڑا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردوں کاپیچھاکرنے اور فرنٹ لائن کا کرداراداکرنے کی سزادی جارہی ہے اوراب پاکستان کی تضحیک کرتے ہوئے بھارت کوفرنٹ لائن کاکرداردیاجارہاہے اورافغانستان میں مزیدکارؤائیوں کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت کلی طورپرٹرمپ کااتحادی ہے جس نے دیگرممالک کے علاوہ اسرائیل کا دورہ بھی کیاجوبنیادی طورتاجر ہے اور افغانستان کے معدنی ذخائرپرقبضہ کرناچاہتاہے جواسی وقت ممکن ہوسکتاہے جب پاکستان پردباؤبڑھایا جائے اسی لئے ٹرمپ نے اکھنڈبھارت کے نعرے کوتقویت دینے کیلئے بھارت کودہشت گردی کاشکاراورکشمیری مجاہدین کودہشت گردکہاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر