راولپنڈی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اور رہے گا،ثمینہ شعیب

راولپنڈی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اور رہے گا،ثمینہ شعیب

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ، لیڈی کونسلر ،ایگزیکٹو ممبر سپورٹس کمیٹی ثمینہ شعیب نے کہا ہے کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور رہے گا ،سازشیں کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی ،ملک میں جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے ملکی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں اور عوام آئندہ الیکشن میں ایسے عناصر کو یکسر مسترد کر دیں گے ۔جلد ہی راولپنڈی میں یونین کونسل کی سطح پر خواتین کا پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں راولپنڈی کی 12ٹیمیں حصہ لیں گی ،اس ٹورنامنٹ کے لئے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور ٹورنامنٹ کا انعقاد وقار النساء کالج گراونڈ میں ہو گا ۔خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی رہنما ثمینہ شعیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ثمینہ شعیب نے کہا کہ خواتین کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد راولپنڈی کی خواتین کے لئے تحفہ ہے اور بتدریج دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نا مراد ہو نگے اور عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے ،این اے 120کے الیکشن میں بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی اور عوامی عدالت سے مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گی ۔عوام با شعور ہو چکے ہیں اور سازشی عناصر کو مسترد کردیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر