ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں مخصوص گروہ ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے ، عارف واحدی

ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں مخصوص گروہ ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے ، عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ایک مخصوص گروہ ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے ،آئی ایس پی آر نے سانحہ راولپنڈی کے اصل ملزمان منظر عام پر لاکر ہمارے موقف پر مہر ثبت کر دی کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں دہشتگردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دارالعلوم تعلیم القرآن پر حملہ کرنے والے بھی اسی مسلک کے لوگ تھے اور کالے کپڑے پہن کر آئے۔اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار اور دیگر شامل لوگوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ‘یہ لوگ عاشورہ کا جلوس فوارہ چوک پہنچنے پر رکشے پر مسجد کے سامنے آئے اور اس نیٹ ورک میں شامل ہر شخص نے منصوبے کے تحت اپنی ڈیوٹیاں سنبھالیں اور فائرنگ کے بعد آگ لگا دی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے حقائق منظرعام پر آنے کے بعد انصاف کے تقاضے کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں کو چاہیے کہ سانحہ میں ملوث بے گناہ افراد کے خلاف حقائق کے برعکس جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں اور سانحہ راولپنڈی کے نتیجہ میں مساجد و امام بارگاہوں اور املاک کے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس قسم کے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ملک بنانے اور بچانے میں ہماری بہت زیادہ قربانیاں ہیں اور ہم ہی اپنے ہی وطن میں دہشتگردی کا نشانہ بھی سب سے زیاد بنے ہیں۔ہم نے ملک کے مختلف شہروں میں ہو نے والے بے شمار دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑوں جنازے اْٹھائے لیکن صبر کا دامن ہا تھ سے نہیں چھوڑا۔ آج ملک میں جو امن قائم ہے ہماری پالیسیوں کو نتیجہ ہے ،ہم نے ہمیشہ محمد ؐ و آل محمدؐ کے افکار پر عمل پیرا ہو تے ہوئے ہمیشہ صبر وتحمل کا مظاہرکیا ،اتحاد و حدت کا راستہ اختیار کیا، ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر عملی طور پر تمام مسالک کے جید علماء کرام کے ساتھ ملکر ان ملک دشمن عناصر گروہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا