میا ں عنصر کی سیاسی سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :میاں رحمان علی

میا ں عنصر کی سیاسی سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :میاں رحمان علی

دینہ(تحصیل رپورٹر )میا ں عنصر کی سیاسی سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا :میاں رحمان علی ، میاں غلام محی الدین ضلع جہلم کی سماجی ، سیاسی وہ شخصیت تھے جس کی مثال آج نظر نہیں آتی ، میاں عنصر نے ان کے مشن کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ نبھایا جسے آج دینہ کا ہر شہری بھلا نہیں سکتا ، میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے مرحوم والد میاں عنصر کی طرح دینہ شہر کی عوام کی امیدیں پوری کر سکوں میرا مقصد اقتدار نہیں میری اولین ترجیح اپنے شہر کے لوگوں کی بے لوث خدمت ہے ، ہمارے بڑوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں میں بھی انہی راستوں پر چلتے ہوئے اپنے شہر اور وطن کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں ، مجھے آپ سے یہی امید ہے کہ آپ مجھے میاں غلام محی الدین ، میاں عنصر جیسا سمجھ لیں اور مجھے حکم کریں ،میں آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گا ،اپنے مرحوم والد کے ویژن کو آگے لے جاتے ہوئے میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ، عوام دوست جب چاہے اپنے مسائل کے حل کے لیے میرے پاس آسکتے ہیں ، اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر