یوم نیلہ بٹ کے جلسہ عام کی جھلکیاں

یوم نیلہ بٹ کے جلسہ عام کی جھلکیاں

مظفرآباد(بیورورپورٹ)

*پروگرام کا آغاز صبح دس بجے قاری راجہ سکندر حیات خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

* معروف نعت خواں راجہ عبدالجبار نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔

*صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ، آزادکشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین اورپاکستان عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ جب جلسہ گاہ پہنچے تو حاضرین نے کھڑے ہوکر تو حاضرین نے کھڑے ہو کرنعروں اور تالیوں کی گونچ میں اُن کا بھرپور استقبال کیا۔

*جنرل حمید گل مرحوم کے فرزند تحریک نوجوانان کے سربراہ عبداللہ گل کی گاڑی دھیر کوٹ پھنس گی انھیں موٹر سائیکل کے ذریعے جلسہ گاہ لایا گیا تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

*حلقہ غربی باغ کی نو یونین کونسل اور ٹاؤن دھیر کوٹ سے الگ الگ جلوس جلسہ گاہ پہنچے ۔

*مسلم کانفرنس کے کارکن گزشتہ دو ہفتے سے کامیاب بنانے کے لئے متحرک تھے۔

*صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان گزشتہ چار روز سے حلقہ غربی باغ میں موجود تھے ۔ انھوں نے نو یونین کونسل کے مرکزی مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا جس کی وجہ سے مسلم کانفرنسی کارکنوں کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ ہوا۔

* جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے بیٹھنے کی الگ جگہ بنائی گئی تھی ۔

*مظفرآباد ڈویژن سے دو سو سے زائد گاڑیوں کا ایک قافلہ دیوان علی خان چغتائی، سردار مختار عباسی ممبر کشمیر کونسل، میر عتیق الرحمن، مفتی منصور الرحمن، اظہر گیلانی،عنصر پیرزادہ، محترمہ شمیم علی ملک، راجہ محسن مجید،کرنل (ر)عارف عباسی، شیخ مقصود، ہارون آزاد،شیخ خورشید ، خواجہ شفیق ، میر امتیاز، یاسر نقوی، وقاص گیلانی، خالد گیلانی، بشارت مغل، کی قیادت میں نیلہ بٹ پہنچا۔

*پونچھ ڈویژن سے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی،سردار الطاف ، سردار طاہر اکرم، سردار ارشادخان،سردار حبیب خان،سردار کاشان مسعود،سردار نذیر خان ، سردار اظہر نذر خان،خواجہ جاوید،رائے عبدالراؤف ،ملک سجاد ضیاء، سردار حلیم ایڈووکیٹ، سردار نورحسین کی قیادت میں قافلے نیلہ بٹ پہنچے۔

*ضلع باغ سے سابق وزیر راجہ محمد یٰسین خان، سردار عبدالرشید چغتائی، سردار منظور خان سابق امیدوار اسمبلی، سردار جاوید خلیل، سید خالد امیر گردیزی، سردار ظفر اقبال عباسی، راجہ شاہد عزیز،ضلع حویلی سے راجہ فرید کیانی، شیخ محمود،کی قیادت میں بڑے بڑے قافلے جلسہ گاہ پہنچے۔

* کوٹلی سے سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، راجہ آفتاب اکرم ایڈووکیٹ، راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ، راجہ خورشید خان ایڈووکیٹ، سردار شمیم خان،مصدق شوکت ملک، اجمل نکیالوی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ جلسہ گاہ پہنچا۔

*میرپور سے راجہ ظفر معروف ،چوہدری شوکت علی،چوہدری جمیل تبسم، قیوم قمر، اسلم بٹ، شکور مغل کی قیادت میں قافلہ نیلہ بٹ پہنچا۔

*ضلع بھمبر سے مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر مرزا محمد شفیق جرال، چوہدری خضرحیات، میجر (ر) خضر الرحمن راجہ،سید مظفرعلی گیلانی، چوہدری محمد یوسف ،شیخ محمدصادق کی قیادت میں قافلہ نیلہ بٹ پہنچا۔

* مہاجرین مقیم پاکستان،چوہدری محمد فیض صدر مسلم کانفرنس پنچاب، وحیدر الحق ہاشمی سیالکوٹ، شفقت سلہریا، نارروال،ساجد قریشی مری، شیخ یوسف نسیم کی قیادت میں قافلے نیلہ بٹ پہنچے۔

*مسلم کانفرنس ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین سردار شاہد خان مسلم کانفرنس قطر کے صدر سردار افتخار خان، مسلم کانفرنس یو اے ای کے رہنماء راجہ سعادات خان، سردار شوکت افضل خان، سردار دولت خان پورا دن متحرک رہے۔ ؂

*نیلہ بٹ سے دھیر کوٹ سے لوگوں کے سر ہی سر نظر آتے تھے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق نیلہ بٹ اس سال کا جلسہ گزشتہ تمام جلسوں سے بڑا تھا۔

*قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے بڑے بڑے قد آور پورٹریٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔

*چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے قد آور پورٹریٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر