امریکہ افغان جنگ میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے: لارڈ نذیر

امریکہ افغان جنگ میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے: لارڈ نذیر

لندن (آن لائن) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمدنے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اورفوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔امریکہ افغا ن جنگ میں اپنی نا کا می کا ملبہ پا کستا ن پر نہ ڈالے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پرڈالا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرادیا اب واشنگٹن نے افغانستان میں ہارکا الزام پاکستان پردھردیا۔لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور نریندرمودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

لارڈ نذیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر