جہلم،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جابجا پانی کھڑا،ڈینگی مچھر کے حملوں کا خدشہ

جہلم،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جابجا پانی کھڑا،ڈینگی مچھر کے حملوں کا خدشہ

جہلم(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی مچھر کے حملوں کا خدشہ، نرسنگ ہاسٹل ،وارڈز،گراؤنڈ وغیرہ میں کھڑے پانی کے تالاب انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ،شہریوں مریضوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہر سال پنجاب حکومت ڈینگی مچھر سے بچاؤں کے لیے حفاظتی انتظامات کرتی ہے تاکہ کم سے کم جانی ومالی نقصان ہو لیکن ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں ڈینگی مچھر سے بچاؤں کی بچائے الٹا اس میں اضافے کے لیے اقدامات شروع ہیں سینکڑوں ملازمین کے باوجود ہسپتال کی وارڈز میں ہروقت اے سی کا پانی جمع رہتا ہے گراونڈ ، ہاسٹل اور سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کے تالاب نظر آتے ہیں مگر ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ اس ساری صورت حال سے بے خبر نظر آتی ہے شہریوں اور مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر