وزیراعظم کو سزاء ہو سکتی ہے تو آئین ’’روندنے‘‘ والے کو کیوں نہیں؟ احسن اقبال

وزیراعظم کو سزاء ہو سکتی ہے تو آئین ’’روندنے‘‘ والے کو کیوں نہیں؟ احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت نے باہربھیجا ،وزیراعظم کو سزاء ہوسکتی ہے توجس نے آئین کو روندھا اس کو بھی سزا ہونی چاہیے، ملک میں قانون کی حکمرانی سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام درست نہیں ، نادرا میگا سینٹرکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑنے والا اور اپنے وقت میں سیاہ و سفید کا مالک آج میڈیا پر انٹرویوز تو دے رہا ہے لیکن قانون کا سامنا کرنے سے بھاگ رہا ہے اور اگر پاکستان کا وزیراعظم عدالتوں کے ذریعے سزا پاسکتا ہے تو جس نے آئین کو روندھا اس کو بھی سزا ہونی چاہیے کیونکہ ملک بھر میں قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں امن دیکھنا چاہتا ہے ،عالمی برادری سے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہانادرا کے ذریعے جلد آن لائن ویزہ سسٹم بھی شروع کیا جارہا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہر سطح پر مکمل تحفظ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہ اس ملک میں اگرامن قائم نہیں ہوتا تو ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکتا۔
احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کالعدم اور واچ لسٹ پر موجود تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبے اور سکیورٹی ادارے متحد و یکجان ہیں ،نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا وژن ہے، مضبوط معیشت کیلئے امن ناگزیر ہے ، علماء و مشائخ کو قومی بیانیہ مرتب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،تمام وسائل بروئے کار لا کر سی پیک منصوبوں کو کامیاب بنانا ہوگا،ہمیں ہر سطح پہ مذہب، رنگ،نسل اور زبان پر مبنی نفرت کا قلع قمع کرنا ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال کی یہ بات نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان، گورنر خیبر پختون خواہ، صوبائی چیف سیکریٹریز،نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، چیئرمین نادرا اور این سی نیکٹا نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبے اور سکیورٹی کے ادارے متحد اور یکجان ہیں ،نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے امن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے،مملکت کے تمام ستونوں نے مل کر ہی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحی حکمت عملی ہے کہ تمام وفاقی اکائیوں کیساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں ، انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کو قومی بیانیہ مرتب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر سی پیک کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنا کر ان منصوبوں کو کامیاب بنانا ہوگا۔