آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آسٹرالوجر: علی زنجانی
برج حمل
24 اگست جمعرات۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ کئی سماجی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ فضول بحث میں نہ اُلجھیں ورہ خواہ مخواہ کی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔
برج ثور
24 اگست جمعرات۔ روپے پیسے کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ گزشتہ نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔ آپ کی نجی ترقی کا امکان ہے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔
برج جوزا
24 اگست جمعرات۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ بچوں کے معاملات میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر عمل کر کے ہی آپ ترقی کر سکیں گے۔
برج سرطان
24 اگست جمعرات۔ آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے اہم اقدامات کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔دوستوںکے ساتھ مل کر سیر و تفریح کر سکیں گے۔رومانس کے مواقع ملیں گے۔
برج اسد
24 اگست جمعرات۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کسی دلچسپ کاروبار میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ اپنی خود اعتمادی سے اپنے پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔
برج سنبلہ
24 اگست جمعرات۔ مستقبل کے سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ اپنی حکمت عملی سے گزشتہ پیدا شدہ مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔ سرمایہ کاری میں خاطر خواہ منافع حاصل ہو سکے گا۔
برج میزان
24 اگست جمعرات۔ اہم امور میں کامیابی کا امکان ہے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر کے اپنے مسائل کو حل کر سکیں گے۔ دور دراز کے امور میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ سفر کا امکان ہے۔
برج عقرب
24 اگست جمعرات۔ کاروباری امور میں ترقی کا عنصر غالب رہےگا۔ گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔
برج قوس
24 اگست جمعرات۔ گزشتہ نامکمل کاروباری منصوبے کی تکمیل کر سکیں گے۔ نجی روپے پیسے کے معاملات میں پریشانی کا سامناکرنا پڑے گا۔ عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔
برج جدی
24 اگست جمعرات۔ کاروباری معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ گھریلو خاندانی اور کاروباری امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔
برج دلو
24 اگست جمعرات۔ ملازمتی فرائض کی احسن طیرقے سے انجام دہی‘ افسران بالا کی نظر میں عزت و منزلت میں اضافہ‘ ترقی یا مراعات کا حصول ممکن ہوگا۔ تبدیلی ملازمت کے خواہاں افراد کو بہتر ملازمت مل سکے گی۔
برج حوت
24 اگست جمعرات۔ روحانیات کا ذوق بڑھے گا۔ کسی مرشد کامل کی بیعت یا اکتساب فیض روحانی یقینی طور سے ملے گا بے شک ذکر الٰہی ہی ہمیشہ زندہ رہنے والا ذکر ہے۔نظریات و خیالات میں تبدیلی آئے گی۔