’نواز شریف اگلے 24 گھنٹوں میں لندن جا سکتے ہیں اور اگر وہ چلے گئے تو شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا شریف خاندان کے خلاف بغاوت نہیں بلکہ یہ کام کر یں گے‘ سینئر تجزیہ کار نے ’ خوفناک‘ دعویٰ کردیا

’نواز شریف اگلے 24 گھنٹوں میں لندن جا سکتے ہیں اور اگر وہ چلے گئے تو شاہد ...
’نواز شریف اگلے 24 گھنٹوں میں لندن جا سکتے ہیں اور اگر وہ چلے گئے تو شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا شریف خاندان کے خلاف بغاوت نہیں بلکہ یہ کام کر یں گے‘ سینئر تجزیہ کار نے ’ خوفناک‘ دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے اگلے 24 گھنٹوں میں میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز لندن جا سکتے ہیں۔ عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کر سکتی ہے ، اس عمل میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا آگے آگے ہوں گے۔
نجی ٹی وی نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ نیب اسلام آباد میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچھلے 10 سالوں میں نیب میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا اب ہو رہا ہے کیونکہ یہاں سندھ سے بھی لوگ لائے جائیں گے اس لیے اتنی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے سامنے پیش ہونے کا فائدہ نہیں، ایسی انکوائری جس کا نتیجہ پہلے ہی آ چکا ،پیشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا: رانا ثنا ءاللہ
انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے جس کے بعد میاں شہباز شریف اور مریم نواز بھی چلی جائیں گی۔ ’ اگر وہ جاتے ہیں تو کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟‘، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ کی انتہائی پریشان کن پریس کانفرنس دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ سکتے ہیں کیونکہ عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کر سکتی ہے۔

جے آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاکوکرنی تھی لیکن کوئی اور کررہاتھا:سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی دبئی اور دوسرے ملکوں میں جائیدادوں کے حوالے سے بھی قدم اٹھایا جا سکتا ہے،اور اس عمل میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا آگے آگے ہوں گے۔ یہ لوگ اپنے قائد کے نعرے بھی ماریں گے اور ساتھ دوسرے ملکوں کو خطوط بھی لکھتے رہیں گے اور کہیں گے کہ وہ تو صرف عدالتی حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -