کشمیر پر حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

کشمیر پر حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے ...
کشمیر پر حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستان اوربھارت کوکشیدگی ختم کرنے کےلئے مل کربیٹھنے کی ضرورت ہے اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کشمیرپرامریکاکی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مسئلہ کشمیرپرپاکستان اوربھارت کوبات کرنے کی ضرورت ہے،ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاک افغان سرحدپرباڑلگانے سے متعلق ابھی پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی،تاہم افغانستان اورخطے کے استحکام کےلئے پاکستان کوبہت کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعدادمیں اضافہ پینٹاگون نے کرناہے، افغانستان میں سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایاجاسکتاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں