الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر فوج تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے پر الیکشن کمیشن سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ، ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات رہے گی اور فوجی جوان ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں گے۔فوج کے کمانڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیار حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن نے پولیس کو بھی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ،اس نشست پر ن لیگ کی جانب سے کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد، پیپلزپارٹی کے فیصل میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہوں گے اوراین اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں