کراچی، ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے دوران ہلاک اغواکار پولیس اہلکار نکلا، مختیار کے نام سے شناخت کر لی گئی

کراچی، ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے دوران ہلاک اغواکار ...
کراچی، ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے دوران ہلاک اغواکار پولیس اہلکار نکلا، مختیار کے نام سے شناخت کر لی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے دوران مقابلے میں مارے جانے والا اغواکار پولیس اہلکار نکلا ،ملزم کی شناخت مختیار علی کے نام سے کر لی گئی،نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا تھا کہ ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کی بازیابی کے دوران آپریشن میں ہونے والے ایک ملزم کی شناخت مختیار کے نام سے کر لی گئی جو شکارپورمیں تعینات تھا اور مردم شماری کیلئے کراچی آیا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کو ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرا یا تھا جس میں 5 اغواءکار مقابلے میں مارے گئے تھے۔

مزید : کراچی