تحریک انصاف نے پاناما کیس کی پیروی میں بڑی محنت کی ،اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہو گی :عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بڑی محنت کر کے پاناما کیس کی پیروی کی ،اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہو گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سکھر میں ہونے والے جلسے کے حوالے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعے کو سکھر آرہا ہوں ،سندھ کی عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 25اگست کو لائحہ عمل ہم آئندہ کا لائہ عمل طے کر یں گہ کہ سندھ کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کیا کوششیں کی جائیں ۔
مزید خبریں :کشمیر پر حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ