گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، عمارت کا ایک حصہ منہدم ،امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات

گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، عمارت کا ایک حصہ ...
گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، عمارت کا ایک حصہ منہدم ،امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ،آتشزدگی سے فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پنڈی بائی پاس کے قریب پلاسٹک کا فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں،فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی شدت کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، آتشزدگی سے فیکٹری میں موجودہ سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا جبکہ بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے قریب دیگر فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا۔

مزید : گوجرانوالہ