بالی ووڈ کی حاملہ اداکارہ نے بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،کل کس کے ساتھ پھیرے لیں گی ؟جان کر آ پ بھی چونک جائیں گے

بالی ووڈ کی حاملہ اداکارہ نے بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ ...
بالی ووڈ کی حاملہ اداکارہ نے بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،کل کس کے ساتھ پھیرے لیں گی ؟جان کر آ پ بھی چونک جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ ہیمامالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول اور ان کے شوہر بھارت ٹٹکانی اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل کل دوبارہ شادی کرینگے۔ تاہم اس بار وہ 7 نہیں بلکہ صرف تین پھیرے لیں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دراصل ایشا دیول اور بھارت ٹٹکانی کے دوبارہ پھیرے لینے کی وجہ خاندانی رسومات ہیں جس کے تحت یہ ضروری ہے کہ گود بھرائی کی تقریب میں ہونیوالے بچے کے ماں اور باپ دوبارہ پھیرے لیں۔ گود بھرائی کی تقریب کے دوران ایشا دیول کی مہندی کی رسم بھی کی جائیگی اور بالکل شادی والا ماحول ہوگا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید خبریں :شارخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’کبھی خوشی کھبی غم‘ میں ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والا یہ بچہ کون ہے اور آج کل کیسا دکھتا ہے؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید : تفریح