پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ، دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہو گی، دہشتگردوں کا ڈھانچہ امریکی مفادات کا محافظ ہے: روس

پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ، دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہو گی، ...
پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ، دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہو گی، دہشتگردوں کا ڈھانچہ امریکی مفادات کا محافظ ہے: روس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر روس بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیااور امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا۔ روس کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ہے جس پر دباﺅ سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
روسی اخبار ’ افغانستان ڈیلی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خصوصی سفیر برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ترین کھلاڑی ہے جس کے ساتھ ہمیں ہر صورت مذاکرات کا ہی راستہ اپنانا پڑے گا، اگر پاکستان پر زیادہ دباﺅ ڈالا گیا تو یہ نہ صرف افغان امن عمل کیلئے نقصان دہ ہوگا بلکہ اس سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی خراب ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں،عالمی برادری کوششوں کو تسلیم کرے: چینی وزیر خارجہ
انہوں نے امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر دہشتگردی پروان چڑھ رہی ہے، روس سمجھتا ہے کہ دہشتگردوں کا ڈھانچہ در حقیقت امریکی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ کے طالبان کو مذاکرات میں شامل کیے جانے کا عندیہ دینے پر ان کا کہنا تھا ہو سکتا ہے کہ یہ پالیسی اس لیے اپنائی جا رہی ہو کیونکہ امریکہ میدان جنگ میں طالبان کو شکست نہیں دے سکتا، اس لیے وہ مذاکرات کی طرف جانا چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور خدمات کا اعتراف چاہیے: آرمی چیف

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا جس میں انہوں نے آئندہ کسی ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کی نیت سے لشکر کشی نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ’تمام تر خدشات کے باجود مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہئے:چینی وزارت خارجہ
واضح رہے کہ اس سے قبل چین بھی نئی افغان پالیسی پر کھل کر پاکستان کی حمایت کر چکا ہے ۔ چین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کی عالمی برادری کو قدر کرنی چاہیے ۔