متنازعہ تقریر کیس، نہال ہاشمی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت7 ستمبر تک ملتوی

متنازعہ تقریر کیس، نہال ہاشمی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت7 ...
متنازعہ تقریر کیس، نہال ہاشمی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت7 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ کے سینٹر نہال ہاشمی کیخلاف متنازعہ تقریر کیس کی سماعت اے ٹی سی میں ہوئی جس میں نہال ہاشمی کے وکیل کو بتایا کہ سینٹر نہال ہاشمی بیمار اورنجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیںلہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے ن لیگ کے سینیٹر کو استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف عدلیہ اور جے آئی ٹی کیخلاف تقریر کرنے پر فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید :

کراچی -