ترکی ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لے پْر عزم

ترکی ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لے پْر عزم
ترکی ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لے پْر عزم

  

ہنوئی  (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ وہ ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پْر عزم ہیں۔ویتنام کے نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے دو روزہ دورہ ویتنام کے دوران بن علی یلدرم نے سب سے پہلے ویتنام کے وزیر اعظم فوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک محل وقوع کے اعتبار سے ایک دوسرے کے لئے اہمیت کے حامل ہیں اور وہ ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پْر عزم ہیں۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ دونوں ملک آئندہ سال اپنے باہمی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ منائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت وہ ترکی سے ویتنام کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہونے کی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی