پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، سہیل انور سیال

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ ...
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، سہیل انور سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،دہشتگردی کیخلاف کوششوں کیلئے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہناتھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپ نہیں ، وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرزنے کرداراداکیااورکراچی میں جرائم کی شرح کئی ممالک سے کم ہے ، حکومت سندھ نے کرپشن کیخلاف بہترین بل پیش کیا ہے ، سہیل انور سیا ل کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں 2گروپ ملوث تھے،پولیس اوررینجرزکی مددسے ایک گروپ کاصفایاکردیاگیااورشہید اہلکار کے لواحقین کیلئے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کردی گئی ۔

مزید :

کراچی -