اسلام آباد 'حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار

اسلام آباد 'حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان ...
اسلام آباد 'حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(صباح نیوز) ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے صبا اورہاشمی ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جس کے نتیجے دونوں ایجنسیوں کے مالکان گرفتارکرلیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں، جنہوں نے 108 حاجیوں سے بغیرکسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرسے بھی ھض کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کوگرفتارکیا جاچکا ہے جب کہ کروڑوں روپے بٹورنے پران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

مزید : اسلام آباد