نیٹو کا افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کی حمایت کا اعلان

نیٹو کا افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کی حمایت کا اعلان
نیٹو کا افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)نیٹو نے صدر ٹرمپ کی جانب سے افغانستان اور علاقے کے لئے پیش کردہ نئی پالیسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق نیٹوصدر امریکہ کی حالات کے مطابق اختیار کی گئی نئی اپروچ کی حمایت میں تمام کوششیں بروئے کار لائے گا۔

ترکی ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لے پْر عزم

نیٹو کے مطابق اس کے 12000 فوجی پہلے سے افغانستان میں موجود ہیں اورحال ہی میں نیٹو کے مزید15 ارکان نے افغان اسپیشل فوج ، ائیر فورس اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی بہتری کے لیے امداد کے نئے وعدے کیے ہیں۔اعلامیے کےمطابق نیٹو نے تمام افغان گروپس سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی سیاسی تصفیے کے لئے مذاکرات کریں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیٹو خطے کے تمام ممالک سے بھی درخواست کرتا ہے وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کریں اور اپنے ملک میں موجود شدت پسند گروپوں کی پناہ گاہوں کو ختم کر دیں۔