گوری خان نے اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور کھول لیا

گوری خان نے اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور کھول لیا
گوری خان نے اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور کھول لیا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں ممبئی شہر میں اپنا انٹیرئیر ڈیزائن سٹور لانچ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوری خان نے اپنے نئے سٹور کی لانچنگ کی تقریب سادگی سے منعقد کی جس میں انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا۔گوری کے”جی کے“ نامی برانڈ سٹور لانچنگ میں سری دیوی، کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑہ، منیش ملہوترا اور نندینا مہتانی نے شرکت کی اور گوری کو نئے سٹور کی مبارکباد دی۔اس سے قبل گوری انٹیرئیر ڈیزائنرکے طور کئی بالی وڈ شخصیات کے گھروں کو سجا چکی ہیں۔ گوری خان شاہ رخ کی کئی مشہور فلمیں بھی پروڈیوس کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

مزید : تفریح