ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان اور طاہر القادری آج بھی پیش نہ ہوئے، اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس برقرار،گواہ 31 اگست کو طلب

ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان اور طاہر القادری آج بھی پیش نہ ہوئے، ...
ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان اور طاہر القادری آج بھی پیش نہ ہوئے، اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس برقرار،گواہ 31 اگست کو طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت،عمران خان اور طاہر القادری آج بھی پیش نہ ہوئے ،پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف اور سربراہ عوامی تحریک کی تقاریر کی ویڈیوز اے ٹی سی میں جمع کرا دیں، عدالت نے دونوں کا اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے ایس ایس پی عصمت اللہ اور دیگر گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی حکم دے دیا،عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد، لاہور اور میانوالی کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے دھرنے کے دوران مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے پر ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ہو گئے تھے جس پر اسلام آباد میں عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

مزید : اسلام آباد