ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان خاتون دم توڑ گئی، ورثا کا میت ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج

ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان خاتون دم توڑ گئی، ورثا کا ...
ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان خاتون دم توڑ گئی، ورثا کا میت ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج

  

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان خاتون دم توڑ گئی، جس کے بعد ورثا نے میت ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ منظوراں بی بی کو علی الصبح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں نائٹ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر علیم کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ منظوراں بی بی سانس کی بیماری میں مبتلا تھی ، ڈاکٹر علیم کی غفلت کی وجہ سے اسے آکسیجن نہیں مل سکی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ منظوراں بی بی کے ورثا نے میت ڈی ایچ کیو کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے غافل ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : وہاڑی