متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی بالی و وڈ میں آنے کیلئے تیار

متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی بالی و وڈ میں آنے کیلئے تیار
متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی بالی و وڈ میں آنے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی و وڈ اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دشانی ڈگری موصول ہونے کے بعد بھارت آجائیں گی اور بالی و وڈ میں انٹری لے لیے سرگرمیوں میں حصہ لیں گی ۔

واضح رہے کہ 30 سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی۔ وہ یہ آواز سن کر رکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔

بالی و وڈ اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور بیٹوں کے ساتھ ساتھ لے پالک بیٹی کی تربیت میں بھی کو کسر نہ چھوڑی۔اس بیٹی نے ابتدائی تعلیم بھارت میں حاصل کی بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لئے انہوں نے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا۔دوسری جانب متھن چکرورتی نے دشانی کے کچرے کے ڈھیر سے ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مزید :

تفریح -