اٹارنی جنرل بار اور بینچ میں تنازعہ ختم کرانے کیلئے متحرک ، 130 سرکاری وکلا کو خط لکھ دیا

اٹارنی جنرل بار اور بینچ میں تنازعہ ختم کرانے کیلئے متحرک ، 130 سرکاری وکلا کو ...
اٹارنی جنرل بار اور بینچ میں تنازعہ ختم کرانے کیلئے متحرک ، 130 سرکاری وکلا کو خط لکھ دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف بار اور بینچ میں جاری تنازعہ ختم کرانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے 130 سرکاری وکلا کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے بار اور بینچ میں تنازعہ ختم کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بطور وکلا بار کا تقدس برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، احتجاج اور ہڑتالوں سے معاملات طے نہیں پا سکتے اس لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، عام لوگوں کو تاثر ملنا چاہیے کہ ہم ذمہ دار شہری ہیں۔ اپنے خط میں اٹارنی جنرل نے وکلا برادری کو احتجاج کی کال واپس لینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد