اداکارہ میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش

اداکارہ میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش
اداکارہ میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔پاکستانی سکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے ، فلمیں اور جاندار کردار نہ ہونے کے باوجود میرا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں میڈیا کی بھرپور کوریج ملتی ہے اور وہ خبروں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈھ لیتی ہیں۔

حال ہی میں میرانے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ہالی ووڈ پروجیکٹ سائن کرنے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

مزید : تفریح