ٹرمپ کی ہرزاہ سرائی کے بعد چین کے اعلیٰ عہدیدار کا امریکی وزیرخارجہ کو ٹیلی فون، پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے: چین کا انتباہ

ٹرمپ کی ہرزاہ سرائی کے بعد چین کے اعلیٰ عہدیدار کا امریکی وزیرخارجہ کو ٹیلی ...
ٹرمپ کی ہرزاہ سرائی کے بعد چین کے اعلیٰ عہدیدار کا امریکی وزیرخارجہ کو ٹیلی فون، پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے: چین کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(صباح نیوز) چین نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات اور سالمیت کا احترام کرنا چاہیے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، خطے میں بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد چینی حکومت میں امورِ خارجہ سے متعلق اعلیٰ ترین عہدیدار یانگ جی چی نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ٹیلی فون کرکے واضح کیا کہ امریکا کو نہ صرف پاکستان کے سیکیورٹی خدشات اور سالمیت کا احترام کرنا چاہیے بلکہ افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہنا چاہیے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

چینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں امن کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے، خطے میں بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلیے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے، پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں جس کے لیے پاکستان کو پہلے اپنی صورتحال تبدیل کرنا ہوگی۔