الیکشن وقت سے پہلے، نواز شریف نے ٹکراﺅ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، منظور وسان کا نیا خواب

الیکشن وقت سے پہلے، نواز شریف نے ٹکراﺅ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، منظور ...
الیکشن وقت سے پہلے، نواز شریف نے ٹکراﺅ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، منظور وسان کا نیا خواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظورحسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیاہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے،نوازشریف نے ٹکراﺅ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ سیاستدانوں کیلئے 2ماہ اہم ہیں ، عید پر بڑوں کی قربانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہیں، منظوروسان نے کہاہے ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراﺅ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سے بچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :امریکا پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے، چین کا انتباہ

مزید :

کراچی -