شہباز شریف کا گوجرانوالہ فیکٹری میں آتشزدگی واقعہ کا نوٹس،آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورامدادی سرگرمیاں تیز کرکے انسانی جانوں کو بچایا جائے ، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کاحکم بھی دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں فرنیچر بنانے والی فیکٹری لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ہے اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو چکا ہے اور ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور قریبی فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔