کلثوم نواز کی بیماری پر عامر لیاقت کی نفرت انگیز گفتگو،ایسی بات کہہ دی کہ سینئر صحافی بھی چپ نہ رہ سکے ،سوشل میڈ یا پر نئی جنگ چھڑ گئی

کلثوم نواز کی بیماری پر عامر لیاقت کی نفرت انگیز گفتگو،ایسی بات کہہ دی کہ ...
کلثوم نواز کی بیماری پر عامر لیاقت کی نفرت انگیز گفتگو،ایسی بات کہہ دی کہ سینئر صحافی بھی چپ نہ رہ سکے ،سوشل میڈ یا پر نئی جنگ چھڑ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت ویسے تو کھل کر شریف خاندان کے خلاف اپنا موقف پیش کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے کلثوم نواز کی بیماری پر ایسی نفرت انگیزت باتیں کر دیں کہ سینئر صحافی عمر چیمہ بھی چپ نہ رہ سکے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ سب کو محفوظ رکھے مگر بھائی کو کینسر ،بیوی کو بھی کینسر ،خود بائی پاس ،گھر بکھر گیا ،خاندان اجڑ گیا اور پوچھتا ہے ”کیوں نکا لا مجھے “۔

انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو صحت دے لیکن بیمار روحوں کے ساتھ جڑے رہنے سے نیک روح بھی بیمار ہو جاتی ہے ۔

عامر لیاقت کی جانب سے تنقید پر عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ آدمی ذہنی طور پر بیمار ہے ۔

عمر چیمہ کی اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیا کہ عمر چیمہ بھائی میں تو جیسا ہوں الحمد اللہ !مگرآپ کے بال تو دوبارہ آگئے لیکن عقل بال نہیں جو پھر سے اگ آئے ۔مجھے آپ سے ہمدردی ہے ۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کسی سیاسی شخصیت کی ذات کو ایک 16سالہ لڑکی کی عزت خراب کرنے سے منسلک کرتے وقت اپنے بارے میں سوچا تھا کہ کتنے بیمار ہیں آپ؟۔

مزید خبریں :ٹرمپ کی ہرزاہ سرائی کے بعد چین کے اعلیٰ عہدیدار کا امریکی وزیرخارجہ کو ٹیلی فون، پاکستان کی سالمیت کا احترام کرے: چین کا انتباہ

مزید : قومی