بیگم کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج

بیگم کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج
بیگم کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سرفراز حسین کی درخواست پر اپیلٹ کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے عمل کو درست قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار سرفراز حسین نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ کاغذات نامزدگی پر بیگم کلثوم نواز کے دستخط ٹھیک نہیں ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے یہ جانتے ہوئے بھی کاغذات منظور کرلیے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : لاہور