لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ‘ مہوش حیات

لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ‘ مہوش حیات
لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ‘ مہوش حیات

  

لاہو ر(این این آئی) معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ،میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں مجھے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اورا س محاذ پر ثابت قدمی سے چلتی رہی جس کا پھل سب لوگوں کے سامنے ہے ۔ مہوش حیات نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی آمد سے ٹی وی انڈسٹری میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کردار نگاری پر توجہ دی ہے یہی میری کامیابی کی وجہ ہے ،میں ذاتی طورپرسفارش اور سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتی ۔

مزید : تفریح