پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے تمام طرح کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے ‘ شان

پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے تمام طرح کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے ...
پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے تمام طرح کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے ‘ شان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے انڈسٹری پر تمام طرح کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کی زیر نگرانی سنےئر فنکاروں اور ہدایت کاروں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو اس کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کر کے حکومت کو ارسال کرے اور اس کی بہتری کیلئے کوئی لائحہ عمل بنایا جاسکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں فوری طور پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔

مزید : تفریح