ٹرمپ کو ٹویٹر سے بھگانے کیلئے سابق امریکی جاسوسہ سرگرم

ٹرمپ کو ٹویٹر سے بھگانے کیلئے سابق امریکی جاسوسہ سرگرم
ٹرمپ کو ٹویٹر سے بھگانے کیلئے سابق امریکی جاسوسہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معروف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر سے بھگانے کے لئے سی آئی اے کی ایک سابق خاتون ا یجنٹ سرگرم ہیں۔ امریکی جاسوس ویلری پلام ولسن نے یہ فیصلہ ٹرمپ کو خرافات سے روکنے کیلئے کیا ہے۔ اس سلسلے میں ویلری پلام نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے مہم بھی شروع کردی ہے تاکہ ٹرمپ سوشل ویب سائٹ استعمال نہ کرسکیں اور یوں صارفین کو بھی ان سے نجات مل جائے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلری پلام نے گزشتہ ہفتے ایک مہم شروع کی، جس میں انہوں نے BuyTwitter اور BanTrump کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی احمقانہ حرکتوں سے باز نہیں آتے تو یہ ہمارے لئے خطرناک ہے۔ امریکی صدر کے ٹویٹس اور پالیسیاں ہمیں تباہی کی جانب دھکیل رہی ہیں۔ا س لئے لوگ ٹویٹر کو خریدنے کیلئے مجھے زیادہ سے زیادہ رقم دیں۔ ٹویٹر انتظامیہ اگر ٹرمپ کو ہٹا نہیں سکتی تو ہم ایسا کریںگے۔ سی آئی اے ایجنٹ نے 6 ہزار ڈالر اس مہم کے دوران جمع کرلئے ہیں، تاہم انہیں مزید کروڑوں ڈالر درکار ہیں۔ سی آئی اے ایجنٹ کی مہم کے جواب میں وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں کم لوگوں کی جانب سے پیسے دینے سے یہ بات ظاہر ہے کہا مریکی لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ٹویٹس کو پسند کرتے ہیں، تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے اس حوالے سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔