نیب کا شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ ، ریفرنسز کی تیاری شروع کردی

نیب کا شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ ، ریفرنسز کی تیاری شروع کردی
نیب کا شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ ، ریفرنسز کی تیاری شروع کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ، ان کے بچوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز مقررہ مدت میں دائر کر دیے جائیں گے، 2 ریفرنس اسلام آباد اور 2 راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے ملنے والی دستاویزات ریفرنسز کا حصہ ہوں گی جبکہ بی آئی وی سے مریم نوازسے متعلق ملنے والے شواہد کو بھی دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا اور یواے ای سے ملنے والی دستاویزات بھی ریفرنس کا حصہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز سیکنڈل کی دوبارہ تحقیقات کیلئے نیب کی خصوصی کمیٹی جلد نگران جج کو رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں