پشاور پر ڈینگی حملہ، ڈینگی کی معلومات کیلئے حکومت پنجاب نے پشتو ہیلپ لائن قائم کردی

پشاور پر ڈینگی حملہ، ڈینگی کی معلومات کیلئے حکومت پنجاب نے پشتو ہیلپ لائن ...
پشاور پر ڈینگی حملہ، ڈینگی کی معلومات کیلئے حکومت پنجاب نے پشتو ہیلپ لائن قائم کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور پر ڈینگی کے حملے اور مریضوں کی تعداد میں روزانہ ہوتے ہوئے اضافے کو دیکھ کر حکومت پنجاب بھی میدان میں آگئی اور صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ، موبائل یونٹ اور دیگر طبی سامان بھیجنے کے بعد اب ڈینگی سے متعلق پشتوہیلپ لائن بھی قائم کردی جہاں موجود ماہرین پشتومیں ہی پشتون بھائیوں کو ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا سے پشتو بولنے والے بھائی بہنوں کی ڈینگی کے بارے میں رہنمائی اور آگاہی کے لئے ہیلپ لائن 0800.99000قائم کردی گئی جہاں کال کرنے پر ڈاکٹر پشتو میں ڈینگی کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور علامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

مزید : لاہور