پاکستان کو ٹرمپ کی دھمکیاں قبول نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی الزامات کیخلاف قرارداد جمع

پاکستان کو ٹرمپ کی دھمکیاں قبول نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی ...
پاکستان کو ٹرمپ کی دھمکیاں قبول نہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی الزامات کیخلاف قرارداد جمع

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی الزامات کیخلاف قراردادجمع کرا دی گئی،قرارداد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے فخراعظم نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کیا،پاکستان کو ٹرمپ کی دھمکیاں قبول نہیں ، امریکا دھمکیاں دینے سے باز رہے، پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان بنے گا،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاق اپوزیشن کی مشاورت سے آزادخارجہ پالیسی بنائے۔

مزید : پشاور