وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی، کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی، کھالیں جمع کرنے پر ...
وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی، کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی،کالعدم تنظیموں کے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی گئی اور کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ، وزارت داخلہ کے اجلاس میں عید کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والے پوائنٹس کی ویڈیو مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ زیردستی کھالیں جمع کرنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے ۔

مزید : اسلام آباد