پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا نواز شریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا نواز شریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت ...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا نواز شریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون ، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکااللہ نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس پرملکی اعلیٰ شخصیات سمیت عسکری حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،بیگم کلثوم نواز لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید : کراچی