فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ گیپگو کی غفلت کے باعث پیش آیا، میئر گوجرانوالہ 

فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ گیپگو کی غفلت کے باعث پیش آیا، میئر گوجرانوالہ 
فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ گیپگو کی غفلت کے باعث پیش آیا، میئر گوجرانوالہ 

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت نے فرنیچر فیکٹری میں آتشزدگی واقعہ کا گیپگوکو ذمہ دار قرار دے دیا ، نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ گیپگو کی غفلت کے باعث پیش آیا ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث گیپگو کی بوسیدہ تاروں سے آگ لگی جس نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ آتشزدگی واقعہ میں فرنیچر فیکٹری مکمل طور پر جل چکی ہے اور اس کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے سے کچھ حصہ منہدم ہو چکا ہے ۔

مزید : گوجرانوالہ