قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں ، زیرک قائد کو گھر بٹھادیاگیا،کیپٹن (ر)صفدر

قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں ، زیرک قائد کو گھر بٹھادیاگیا،کیپٹن ...
قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں ، زیرک قائد کو گھر بٹھادیاگیا،کیپٹن (ر)صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف کرپٹ نہیں ہیں ،اگر نواز شریف کرپٹ ہوتے تو میرے حالات بدل جاتے ،میں آج بھی اپنی تنخواہ میں گزارا کرتا ہوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ وقت بتائے گاکس کے فیصلے ٹھیک تھے اور کس کے غلط ، یہاں ہر بار چند سال بعد تجربات ہوتے ہیں اور نوازشریف جیسے زیرک قائد کو گھر بٹھادیاگیا،نواز شریف جہاں بھی ہیں وہ پاسبان بن کر بیٹھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ کی طرح ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ ہرصوبے میں اسلامک یونیورسٹیاں بناناچاہتے ہیں اوراسلامی دنیا کا حال دیکھیں توغیراسلامی قوتیں حاوی ہوتی جارہی ہیں۔

مزید :

لاہور -