کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، این اے 120 میں صوبائی وزراءانتخابی مہم چلا رہے ہیں، یاسمین راشد

کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، این اے 120 میں صوبائی وزراءانتخابی مہم ...
کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، این اے 120 میں صوبائی وزراءانتخابی مہم چلا رہے ہیں، یاسمین راشد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی بیماری کاسن کردکھ ہوا،ان کی جلدصحتیابی کےلئے دعاگوہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومتی مشینری کے استعمال کے حوالے سے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیربھی میرے حلقے میں بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلارہے ہیں جبکہ صوبائی وزیربلال یاسین،ایم پی اے ماجدظہورکونوٹس جاری ہوچکے ہیں دونوں نے الیکشن مہم کے دوران ترقیاتی منصوبے شروع کئے، انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے بھی ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں ،کارپوریشن والے میرے دفترپرمقررہ سائزسے بڑے پینافلیکس اتارکرلے گئے۔

مزید : لاہور