ناشپاتی کی گٹھلی کا اوپری چھلکا جراثیم کو تباہ کرنے امراضِ قلب اور کینسر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

ناشپاتی کی گٹھلی کا اوپری چھلکا جراثیم کو تباہ کرنے امراضِ قلب اور کینسر کو ...
ناشپاتی کی گٹھلی کا اوپری چھلکا جراثیم کو تباہ کرنے امراضِ قلب اور کینسر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس (اے پی پی) امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشپاتی کی گٹھلی کا اوپری چھلکا جراثیم کو تباہ کرنے امراضِ قلب اور کینسر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس ریو گرانڈ ویلی کے شعبہ کیمیا کے ڈاکٹر دیبا ششپانڈے پادھیا اور ان کے ساتھیوں نے امریکا کے مرغوب پھل کی گٹھلی میں حیرت انگیز طبی خواص دریافت کر کے ان کی تفصیلات امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی ہیں۔

ایواکاڈو عم زبان میں”مگرناشپاتی“ کہلاتی ہے اور اس کے ان گنت فوائد پہلے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں مثلاً یہ کولیسٹرول گھٹاتا ہے، موٹاپا کم کرتا ہے، دل کو تقویت دیتا ہے اور کئی طرح کے امراض کو بھگاتا ہے۔ ماہرین نے ایواکاڈو کی 300 گٹھلیوں کا چھلکا جمع کر کے اس کا پاو¿ڈر تیار کیا اور اسے پروسیس کرکے دو چمچے تیل اور ایک چمچہ چکنائی میں تبدیل کیا۔

اس کے بعد کرومیٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرومیٹری کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا تو تیل میں 116 اقسام کے مختلف مرکبات (کمپاو¿نڈ) دریافت ہوئے۔ ان میں تین کمپاو¿نڈ بہت کارآمد نکلے جن کے نام بیہنائل الکحل، ڈوڈیسینوئک ایسڈ اور ہیپٹا کوسین تھے جو بالترتیب جراثیم ختم کرنے، اچھے کولیسٹرول کو پروان چڑھانے اور سرطانی رسولیوں کو ختم کرنے میں مفید ہیں۔

مزید :

علاقائی -