شاہ رخ خان نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگ لی
شاہ رخ خان نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن) ناموراداکارشاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگتے ہوئے بڑااداکار ہونے کا ثبوت دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنے نئے پروگرام ٹیڈ ٹاک انڈیا:نئی سوچ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، شو کی پہلی قسط میں نامور بالی ووڈ ہدایت کار اور شاہ رخ خان کے قریبی دوست کرن جوہر اور بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مدعو کیا گیا، لیکن شاہ رخ ان دونوں کو مدعو کرکے خود غائب ہوگئے اور وقت پر ریکارڈنگ پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث میتھالی کو تین سے چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا تاہم جیسے ہی شاہ رخ خان سیٹ پر پہنچے انہوں نے سب سے پہلے میتھالی سے معافی مانگی اور اپنے تاخیر سے آنے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں پھنس گئے تھے اس لیے وقت پر نہ پہنچ سکے، بعد ازاں شاہ رخ نے سکرپٹ یاد کرنے میں میتھالی کی مدد بھی کی کیونکہ وہ شوٹنگ کے باعث کافی گھبرائی ہوئی تھیں۔

مزید :

تفریح -