ابھی میرا بیٹا 8ماہ کا ہے اس بارے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں , کرینہ کپور

ابھی میرا بیٹا 8ماہ کا ہے اس بارے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں , کرینہ کپور
ابھی میرا بیٹا 8ماہ کا ہے اس بارے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں , کرینہ کپور

  

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمورکے بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی میرابیٹا صرف 8 ماہ کا ہے ابھی سے اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپوراورسیف علی خان کے گھرگزشتہ برس ایک خوبصورت بچے تیمورعلی خان نے جنم لیا، تیمور پیدا ہوتے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، کبھی اس کی خوبصورتی کو لے کر میڈیا پر چرچے شروع ہوجاتے ہیں اور کبھی اس کے نام پر تنازعہ کھڑ اہوجاتا ہے اور اب بھارتی میڈیا کو تیمور کے مستقبل کی فکر ان کے ماں باپ سے زیادہ ہوگئی ہے جب ہی تو وہ تیمور کے بالی ووڈ میں اینٹری سے متعلق سوال کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں جیولری کی تشہیر کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کی، تقریب میں صحافیوں نے کرینہ سے تیمور کے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا تیمور مستقبل میں اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں انٹری دے گا، جس پرکرینہ نے حیران کن اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ تیمور ابھی صرف 8 ماہ کا ہے اسے بالی ووڈ یا اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں ہے.

مزید : تفریح