دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گیا، آبی توپوں سے خیر مقدم

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گیا، آبی توپوں سے خیر مقدم
دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گیا، آبی توپوں سے خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ(آئی این پی )مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر بس 380لینڈ کر گیا، آبی توپوں سے اسکا خیر مقدم کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر بس 380لینڈ کر گیا۔ یہ دنیا کا دیو ہیکل طیارہ ہے، 2منزلہ ہے۔ ایئربس کمپنی کا تیار کردہ یہ جہاز4بمبار جہازوں کے انجنوں سے لیس ہے۔ 27اپریل2005کو پہلی پرواز کی تھی۔ اسکے بعد 25اکتوبر 2007کو پہلی تجارتی پرواز ریکارڈ پر آئی۔اسے بعد میں سپر جمبو کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔

مزید :

عرب دنیا -